سورة الشورى - آیت 44
وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِن وَلِيٍّ مِّن بَعْدِهِ ۗ وَتَرَى الظَّالِمِينَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّ مِّن سَبِيلٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جس شخص کو اللہ گمراہ کردے تو اس کے بعد اس شخص کا کوئی چارساز نہیں اور اے نبی آپ دیکھیں گے کہ یہ ظالم جب عذاب کا مشاہدہ کریں گے تو کہیں گے کیا یہاں سے واپس ہوجانے کی کوئی صورت ہے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(26) اللہ تعالیٰ جسے گمراہ کر دے، اسے کؤی راہ راست پر نہیں لا سکتا ہے اور قیامت کے دن مشرکین جب جہنم کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کرلیں گے تو تمنا کریں گے کہ کاش دنیا کی طرف دوبارہ لوٹ جانے کی کوئی صورت نکل جاتی تاکہ ایمان لے آتے، اور موحد بن کر عذاب نار سے نجات پانے اور دخول جنت کے حقدار بن جاتے۔