سورة الشورى - آیت 32

وَمِنْ آيَاتِهِ الْجَوَارِ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس کی نشانیوں میں چلنے والے جہاز ہیں جو سمندروں میں پہاڑوں کی طرح نظر آتے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(22) اس کی قدرت، علم وحکمت اور رحمت کا ایک مظہر سمندروں میں پہاڑوں کے مانند چلنے والی کشتیاں ہیں جو محض اللہ کی قدرت کے سہارے ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچ جاتی ہیں۔