سورة الشورى - آیت 31

وَمَا أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تم زمین میں خدا کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور اللہ کے سوانہ کوئی تمہارا کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (31) میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور علم و حکمت کا ایک اور مظہر یہ بیان کیا کہ انسان کے پاس چاہے جتنی بھی قوت و سطوت اور علم و معرفت ہو، وہ اللہ کو عاجز نہیں بنا سکتا ہے۔ اگر اللہ چاہے تو آسمان کو اس کے سر پر گرا دے اور چاہے تو اس زمین میں دھنسا دے اور کوئی اسے اس کام سے نہیں روک سکتا ہے۔