سورة فصلت - آیت 46

مَّنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جس نے نیک کام کیا تو اپنے لیے کیا اور جس نے برائی کی تو خود اس کے آگے آئے گی اور ایسانہیں کہ تمہارا پروردگار اپنے بندوں پر ظلم کرنے والاہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (46) میں بھی ایک گونہ تسلی ہی کی بات ہے کہ جو آدمی ایمان لانے کے بعد نیک عمل کرتا ہے، اس کا فائدہ اسے ہی پہنچتا ہے، اور جو کفر و معصیت کی راہ پر چلتا ہے اس کا نقصان اسے ہی ملتا ہے، یعنی اللہ کی ناراضگی اور عذاب الیم کا سزاوار بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہے، وہ کسی کا بغیر گناہ مواخذہ نہیں کرتا۔