سورة فصلت - آیت 41

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے پاس جب نصیحت آتئی تو انہوں نے اس کے ماننے سے انکار کردیا حالانکہ وہ بڑی باعزت کتاب ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (41) میں اللہ نے فرمایا کہ جو لوگ قرآن کریم کا انکار کرتے ہیں، انہیں ان کے کفر و عناد کا بدلہ مل کر رہے گا اور آخر میں قرآن کریم کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کی یہ کتاب ہر تبدیلی اور تحریف سے محفوظ کردی گئی ہے اور کوئی فرد بشر اس جیسا کلام نہیں لا سکے گا۔