سورة فصلت - آیت 27
فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سوہم ان کافروں کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اور یقینا ہم انکوان بدترین اعمال کا بدلہ دیں گے جو وہ کرتے رہے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی ان نازیبا اور بے ہودہ حرکتوں پر نکیر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم ان کافروں کو شدید عذاب دیں گے۔ اور قیامت کے دن ان کے کرتوتوں کا بدترین بدلہ دیں گے۔