سورة فصلت - آیت 23
وَذَٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنتُم بِرَبِّكُمْ أَرْدَاكُمْ فَأَصْبَحْتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تمہارے اسی گمان نے جو تم نے اپنے رب کے متعلق قائم کررکھا ہے تمہیں تباہ کردیا اسی وجہ سے تم خسارے میں پڑگئے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اپنے رب سے متعلق تمہاری اسی بدگمانی نے تمہیں ہلاکت و بربادی کے دہانیت کو پہنچا دیا ہے۔ اسی وجہ سے تم نے دنیا میں اس کے احکام کی مخالفت کی جرأت کی اور اب آخرت میں نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اپنے گناہوں کا انکار کر رہے ہو اور سب کچھ کھو کر جہنم کی طرف لے جائے جا رہے ہو۔