سورة فصلت - آیت 11

ثُمَّ اسْتَوَىٰ إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھروہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا (٢) اور وہ دھواں ہورہا تھا اسواس سے اور زمین سے کہا وجود میں آجاؤ، خوشی سے یا زبردستی سے تو انہوں نے کہا ہم آگئے فرمانبردار بن کر

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(8) زمین کے بعد اللہ تعالیٰ نے آسمان کو پیدا کرنا چاہا، اس وقت وہ دھواں کے مانند ایک لطیف جوہر تھا جو اس پانی سے پیدا ہوا تھا جس پر اللہ کا عرش تھا۔ اللہ تعالیٰ نے جب آسمان اور زمین دونوں کو بنانا چاہا، تو دونوں فوراً ہی وجود میں آگئے۔ ابن جریر لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین سے کہا کہ میں ن ےتمہارے اندر جو چیزیں پیدا کی ہیں، انہیں باہر لاؤ، اے آسمان ! تو آفتاب، ماہتاب اور ستاروں کو نکال اور اے زمین ! تو درختوں، پھلوں اور نباتات کو نکال اور نہروں کو باہر کر، تو دونوں نے کہا کہ اے ہمارے رب ! ہم تیری بات مانتے ہوئے ان تمام چیزوں کو باہر لے آئے جو تو نے ہمارے اندرپیدا کی تھی۔