سورة غافر - آیت 76

ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اب جاؤ جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ اس میں ہمیشہ رہو گے سو وہ بہت بری قرار گاہ ہے تکبر کرنے والوں کی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو آج تم جہنم کے دروازوں سے گذر کر اس کی آخری کھائی میں پہنچ جاؤ، جو ایمان باللہ اور توحید باری تعالیٰ کا انکار کرنے والوں کا بدترین ٹھکانا ہے۔