سورة غافر - آیت 62

ذَٰلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ لَّا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ ہے اللہ رب تمہارا ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کدھر بہکے جارہے ہو؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(35) اللہ تعالیٰ نے اپنا مزید تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ جس اللہ نے رات اور دن بنائے ہیں وہی تمہارا رب ہے، وہی ہر چیز کا خالق ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ پھر تم کیسے اسے چھوڑ کر اور اس سے منہ موڑ کر، بتوں کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہو اور ان کی عبادت کرتے ہو۔