سورة غافر - آیت 45

فَوَقَاهُ اللَّهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس کو ان لوگوں کی شرارت آمیز چالوں سے بچالیا اور فرعون کے ساتھی بدترین عذاب کے پھیر میں آگئے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

24 -اللہ تعالیٰ نے اس داعی الی اللہ کو پہلے تو فرعون اور فرعونیوں سے نجات دی اور جب فرعون اپنے لشکر کے ساتھ سمندر میں غرق ہوا تو اسے موسیٰ (علیہ السلام) اور دیگر مومنین کے ساتھ ڈوبنے سے بچا لیا اور فرعون اور فرعونیوں کی بد ترین عذاب نے آ گھیرا،