سورة الزمر - آیت 48
وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہاں ان کی کمائی کے برے نتائج ان کے سامنے آجائیں گے اور وہی چیز انکو آگھیرے گی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور دنیا میں جن گناہوں کا ارتکاب کرتے رہے تھے ان کا انجام بد ان کی آنکھوں کے سامنے ہوگا اور جس عذاب کا مذاق اڑاتے رہے تھے، وہ انہیں ہر طرف سے گھیر لے گا۔