سورة الزمر - آیت 25

كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ تکذیب کرنے کاشیوہ اختیار کرچکے ہیں پھر ان پر عذاب ایسی جہت سے آیا جدھر سے انہیں احساس تک نہ تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیات (25/26) میں اللہ تعالیٰ نے کفار قریش کی عبرت و موعظت کے لئے فرمایا کہ ان سے پہلی قوموں نے بھی اللہ کے رسولوں کی تکذیب کی تو اللہ نے انہیں دنیا میں ذلیل و رسوا کیا، کسی کو زمین میں دھنسا دیا، کسی کی صورت مسخ کردی اور کسی پر پتھروں کی بارش برسا دی اور کسی کو قید و بند میں مبتلا کیا