سورة الزمر - آیت 11
قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللَّهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آپ فرمادیجئے مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں دین کو اللہ کے خالص کرکے اس کی عبادت کروں
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(10) نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ وہ مشرکین قریش کو یہ بتا دیں کہ مجھے تو اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اللہ کی عبادت کروں اور اس کے سوا کسی کی طرف التفات نہ کروں