سورة ص - آیت 79

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِي إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس نے کہا میرے رب (یہ بات ہے) تو پھر اس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ (دوبارہ قبروں سے) اٹھائے جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ابلیس نے جب دیکھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے راندہ درگاہ ہوگیا، تو آدم کے خلاف اس کے حقد و حسد کی آگ اور بھڑک اٹھی، اس نے اللہ تعالیٰ سے قیامت کے دن تک زندہ رہنے کی مہلت مانگی تاکہ آدم اور اس کی ذریت کو خوب گمراہ کرے