سورة ص - آیت 70

إِن يُوحَىٰ إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

میری طرف تو صرف اسلیے وحی کی جارہی ہے کہ میں خدا کی جانب سے صاف صاف ڈرانے والا ہوں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

یہ بات تو مجھے بذریعہ وحی معلوم ہوئی ہے۔ اے کفار قریش ! مجھ پر تو اللہ کی صرف یہ وحی نازل ہوتی ہے کہ میری ذمہ داری لوگوں کو کھلم کھلا اللہ کے عذاب سے ڈرانا ہے، میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں کہتا اور نہ ہی مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کو اسلام میں داخل کرنے کے لئے ان کے ساتھ جبر و تشدد سے کام لوں۔