سورة ص - آیت 67

قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ کہہ دیجئے کہ وہ ایک بہت بڑی خبر ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29) اور اے میرے نبی ! آپ کفار قریش سے یہ بھی کہہ دیجیے کہ یہ قرآن کریم آپ کے رب کی ایک عظیم کتاب ہے، جس میں توحید باری تعالیٰ خاتم النبیین کی نبوت بعث بعد الموت اور جنت و جہنم سے متعلق سچی اور یقینی خبریں ہیں اور وحی کے ذریعہ مجھ پر اس کا نزول بلاشبہ میرے صداقت کی بڑی دلیل ہے۔