سورة ص - آیت 64

إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یقینا یہ دوزخیوں کا آپس میں لڑنا جھگڑنا ایک حقیقت ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(27) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ اہل جہنم آپس میں جھگڑیں گے، ایک دوسرے کو الزام دیں گے اور سردار ان اور ان کے پیروکار ایک دوسرے کا برا چاہیں گے۔ بعض مفسرین نے اسی آیت سے استدلال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت (59) میں ﴿لَا مَرْحَبًا بِهِمْ﴾سردار ان کفر کا قول ہے، فرشتوں کا نہیں، ورنہ ان کا آپس میں جھگڑنا ثابت نہیں ہوگا۔