سورة ص - آیت 51

مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ ان میں تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے وہ وہاں بہت سے میوے اور مشروبات طلب کررہے ہوں گے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اہل جنت ان جنتوں میں تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے جب چاہیں گے اپنی خواہش کے مطابق بہت سے پھل اور مشروبات مانگ لیا کریں گے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ یہاں طعام یعنی کھانے کا ذکر اس لئے نہیں ہوا ہے کہ ان کا کھانا اور پینا صرف لذت حاصل کرنے کے لئے ہوگا، دنیا کی زندگی کی طرح غذائیت حاصل کرنے کے لئے نہیں۔