سورة ص - آیت 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے اسے حکم دیا) اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ نہانے اور پینے کے لیے ٹھنڈا پانی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کی اور بذریعہ وحی ان سے کہا کہ آپ زمین پر اپنا پاؤں ماریئے، پانی کا ایک چشمہ نکل پڑے گا، اس پانی سے نہایئے اور اسے پیجیے، آپ کی بیماری دور ہوجائے گی، انہوں نے ایسا ہی کیا اور ان کی تکلیف بالکل ختم ہوگئی جیسے کوئی تکلیف تھی ہی نہیں