سورة ص - آیت 39

هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(ہم نے اسے کہا) یہ ہماری بخشش ہے تو جسے چاہے عطا کر اور جس سے چاہے روک لے تجھ پر کوئی محاسبہ نہیں ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

سلیمان (علیہ السلام) نے اپنے رب سے جو کچھ مانگا انہیں عطا کیا اور ان سے کہہ دیا کہ اب آپ جسے جو چاہئے اور جتنا چاہئے دیجیے اور جسے چاہئے نہ دیجیے، آپ سے اس کا کوئی حساب نہیں لیا جائے گا۔ (بغیر حساب) کا ایک دوسرا معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ” ہماری نعمتیں آپ کے لئے بے حساب ہیں۔“