سورة ص - آیت 33

رُدُّوهَا عَلَيَّ ۖ فَطَفِقَ مَسْحًا بِالسُّوقِ وَالْأَعْنَاقِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تواس نے حکم دیا کہ) ان کو میر پاس واپس لاؤتوان کی گردنوں اور پنڈلیوں پر ہاتھ پھیرنے لگا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

جب وہ گھوڑے دوڑتے ہوئے آنکھوں سے اوچھل ہوگئے تو انہوں نے حکم دیا کہ انہیں واپس لایا جائے اور جب سارے گھوڑے واپس آگئے تو از راہ لطف و محبت ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر اپنے ہاتھ سہلانے لگے۔