سورة ص - آیت 21
وَهَلْ أَتَاكَ نَبَأُ الْخَصْمِ إِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بھلاآپ کو ان مقدمہ والوں کی کچھ خبر پہنچی ہے جب وہ بالاخانے کی دیوار پھاند کر اندر چلے گئے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(12) آیات (21) سے (25) تک اللہ تعالیٰ نے داؤد (علیہ السلام) کے ایک فیصلے کا ذکر کیا ہے جو ان کی حکمت و دانائی، بالغ نظری اور اللہ سے ان کے شدت خوف پر دلالت کرتا ہے۔ ان آیات کا اجمالی معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ایک دن داؤد (علیہ السلام) کے پاس دو آدمی دروازے سے داخل ہونے کے بجائے دیوار پر چڑھ کر اس محراب میں داخل ہوگئے جس میں وہ اللہ کی عبادت کرتے تھے،