سورة الصافات - آیت 171

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے اپنے جن بندوں کو ارشاد وہدایت کے لیے لوگوں کی طرف بھیجا ان کی نسبت پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(38) تکذیب قرآن پر مشرکین کو دھمکی دینے کے بعد، اب رسول اللہ (ﷺ) کو اطمینان دلایا جا رہا ہے کہ اللہ ان کی مدد ضرور کرے گا۔