سورة الصافات - آیت 162

مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کسی شخص کو اللہ سے پھیر کر فتنے میں نہیں ڈال سکتے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(35) کافروں کو بالعموم یا کفار مکہ کو بالخصو ص مخاطب کر کے کہا جا رہا ہے کہ تم اور تمہارے معبود ان باطل اللہ کے نیک بندوں کو گمراہ نہیں کرسکتے ہو سوائے ان لوگوں کے جو تمہاری طرح گمراہ ہیں اور جن کی قسمت میں جہنمی ہونا لکھ دیا گیا ہے،