سورة الصافات - آیت 159

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (159) میں اللہ تعالیٰ نے نے مذکورہ بالا افتراپردازی سے اپنی پاکی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی ذات ولادت و نسب جیسے عیب و نقص سے پاک ہے۔