سورة الصافات - آیت 143
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (143) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یونس (علیہ السلام) چونکہ اس ابتلاء و آزمائش سے قبل کثرت سے نماز پڑھتے تھے اور ہمیشہ تسبیح و تہلیل اور ذکر و عبادت میں مشغول رہتے تھے، اسی لئے اللہ نے ان پر رحم کیا اور انہیں (لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلامین) کے ورد کا الہام کیا، جس کی برکت سے مچھلی نے اللہ کے حکم سے انہیں ساحل سمندر پر لاکر ڈال دیا،