سورة الصافات - آیت 119

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے بعد کی نسلوں میں ان کی تعریف چھوڑ دی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ان دونوں کا ذکر خیر آنے والی قوموں میں باقی رکھا، کہ یہودی و نصرانی اور مسلمان سبھی ان کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں