سورة الصافات - آیت 117

وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب عطا کی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(29) اللہ تعالیٰ نے موسیٰ و ہارون پر یہ بھی احسان کیا کہ انہیں تورات جیسی عظیم کتاب عطا کی، جس میں احکام و تشریعات الٰہیہ کھول کر بیان کردیئے گئے تھے