سورة الصافات - آیت 111

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک وہ ہمارے حقیقی مومن بندوں میں سے تھا (١٣)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اسی لئے آیت (111) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ابراہیم (علیہ السلام) ہمارے صادق الایمان بندوں میں سے تھے۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس آیت کریمہ سے ایمان کی فضیلت و اہمیت ثابت ہوتی ہے، اس لئے ابراہیم جیسے عظیم نبی کی تعریف کے لئے ان کی اسی صفت کو بیان کیا گیا ہے۔