سورة الصافات - آیت 110
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم مقام احسان تک پہنچنے والوں کو (بقائے دوام کا) ایسا ہی بدلہ عطا فرماتے ہیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس کے بعد اللہ نے فرمایا کہ ہم عمل صالح کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ابراہیم (علیہ السلام) کا عمل صالح یہ تھا کہ توحید باری تعالیٰ کی طرف اپنی قوم کو بلانے کی پاداش میں انہیں آگ کی نذر کردیا گیا، جس سے اللہ نے اپنے فضل خاص سے انہیں نجات دی،