سورة الصافات - آیت 107

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ذبیح (اسماعیل) کے فدیے میں ہم نے ایک بہت بڑی قربانی دے دی (یعنی سنت ابراہیمی کی یادگار میں تاقیامت جاری رہنے والی قربانی )۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

چنانچہ جب وہ اس امتحان میں کامیاب ہوگئے تو اللہ نے ایک مینڈھا بھیج دیا تاکہ بیٹے کے بدلے اسے ذبح کریں۔