سورة الصافات - آیت 103

فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) جب باپ اور بیٹا دونوں خدا کے آگے جھک گئے اور باپ نے ذبح کرنے کے لیے بیٹے کو زمین پر پچھاڑا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابراہیم (علیہ السلام) بیٹے کو ساتھ لے کر منیٰ کی طرف چل پڑے اور جمرات کی جگہ پہنچ کر انہیں پیشانی کے بل ڈال دیا، اور چھری ان کی گردن پر رکھ دی اچانک دیکھتے کیا ہیں کہ وہاں ایک مینڈھا کھڑا ہے،