سورة الصافات - آیت 77

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم نے نوح کی ذریت کو بقا دی کیونکہ وہی ایک صالح قوم پیدا ہوئی تھی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ان کی نسلوں کو دنیا میں باقی رکھا چنانچہ قوم نوح کی ہلاکت کے بعد دوبارہ پوری دنیا نوح کے تین بیٹوں، سام، حام اور یافث کی اولاد سے آباد ہوئی۔