سورة الصافات - آیت 42
فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہر طرح کے میوے اور ان کا اعزاز واکرام کیا جائے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مفسرین لکھتے ہیں کہ آیت (42) میں ” فواکہ“ سے اس طرف اشارہ مقصود ہے کہ اہل جنت کا کھانا پینا بھوک اور پیاس کی وجہ سے نہیں، بلکہ محض لذت حاصل کرنے کے لئے ہوگا