سورة الصافات - آیت 35

إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ تکبر کا اظہار کرتے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

مشرکین قریش سے جب ہمارے نبی کہتے تھے کہ تم لوگ اس بات کا اقرار کرلو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کبر و غرور سے ان کی گردنیں اکڑ جاتی تھیں