سورة الصافات - آیت 29

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ کہیں گے، نہیں بلکہ تم خود ہی مومن نہ تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) شیاطین یا سردار ان کفر جواب دیں گے کہ تم مومن کب تھے کہ ہم نے تمہیں کفر پر آمادہ کیا، اور نیک کب تھے کہ ہم نے تمہیں برائی کی راہ پر ڈال دیا اور اہل توحید کب تھے کہ ہم نے تمہیں شرک پر مجبور کیا؟