سورة يس - آیت 75

لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن وہ معبود ان کی کچھ مدد نہیں کرسکتے اور حال یہ ہے کہ یہ لوگ ان کے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ معبودان باطل ان کی مدد کی ذرہ برابر بھی قدرت نہیں رکھتے ہیں، بلکہ ان پجاریوں کو شیطان نے ان کی خدمت، دیکھ بھال اور عبادت کے لئے مقرر کردیا ہے : ﴿وَهُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُحْضَرُونَ﴾ کا ایک معنی یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جہنم میں معبودوں کے بعد ان کے پجاری بھی ڈال دیئے جائیں گے۔