سورة يس - آیت 74
وَاتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ آلِهَةً لَّعَلَّهُمْ يُنصَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اورانہوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو معبود بنا لیا ہے شاید کہ ان سے کچھ مدد کیے جائیں؟
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
36 -لیکن ان کی بے عقلی اور کور مغزی کا حال یہ ہے کہ وہ رب العالمین کے سوا معبود بناتے ہیں اور گمان کرتے ہیں کہ مصیبتوں کے وقت وہی کام آئیں گے،