سورة يس - آیت 43
وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں پھر نہ کوئی ان کافریاد رس ہو اور نہ کسی اور طرح بچائے جاسکیں
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
23 -اللہ تعالیٰ نے بندوں پر غایت درجہ احسان کا ذکر فرمایا ہے کہ اگر وہ چاہتا تو انہیں اور ان کی کشتیوں کو موجوں کے حوالے کردیتا اور چیخ و پکار کی بھی مہلت نہ دیتا،