سورة يس - آیت 21

اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ایسے لوگوں کی اطاعت کرو جوگمراہی سے تمہیں نجات بخشتے ہیں پھر اپنی محنت اور خدمت کا کچھ بدلہ نہیں مانگتے اور وہ خود سیدھی راہ چل رہے ہیں (٦)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جو اپنی دعوت توحید پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتے ہیں اور وہ بڑے ہی ہدایت یافتہ، بااخلاق اور باکمال لوگ ہیں۔