سورة يس - آیت 14

إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب پہلے ہم نے ان کے پاس دو رسول بھیجے تو انہوں نے ان کی تکذیب کی پھر ہم نے تیسرے سے ان کی تائید کی اور انہوں نے بلاشبہ ہم تمہارے پاس رسول بناکربھیجے گئے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس بستی کے رہنے والے کفر و شرک میں مبتلا تھے اور دیگر گناہوں کا ارتکاب کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کی ہدایات کے لئے پہلے دو نبی بھیجے، جنہیں انہوں نے مارا اور جیل میں ڈال دیا، تو ان کی تائید کے لئے تیسرا نبی بھیجا، کہا جاتا ہے کہ ان کے نام صادق، مصدوق اور شلزم تھے، ایک دوسرا قول ہے کہ ان کے نام سمعان، یحییٰ اور بولس تھے، بہرحال ان کے نام جو بھی رہے ہوں، ان تینوں نے اہل قریہ کو یقین دلانا چاہا کہ وہ واقعی اللہ کے رسول ہیں،