سورة يس - آیت 5

تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ قرآن عزیز ورحیم کی طرف سے نازل کیا گیا ہے (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور یہ قرآن اس ذات برحق کا نازل کردہ ہے جو ہر حال میں سب پر غالب اور بے حد رحم کرنے والا ہے،