سورة يس - آیت 3

إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ آپ یقینا رسولوں سے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

3 -نقاش کا قول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کے سوا کسی دوسرے نبی کی نبوت کی توثیق کے لئے اپنی کتاب عزیز کی قسم نہیں کھائی ہے اور ایسا آپ (ﷺ) کی تعظیم و تکریم کے لئے کیا گیا ہے کفار قریش آپ (ﷺ) سے کہا کرتے تھے کہ تم اللہ کے پیغامبر نہیں ہوجیسا کہ سورۃ الرعد آیت 43 میں ان کا قول نقل کیا گیا ہے : ﴿لَسْتَ مُرْسَلًا﴾ اسی کی تردید کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ آپ بے شک میرے بھیجے ہوئے رسول ہیں ۔