سورة فاطر - آیت 38

إِنَّ اللَّهَ عَالِمُ غَيْبِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے وہ تو سینوں کے چھپے ہوئے رازتک سے خوب واقف ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

20 آسمانوں اور زمین میں جو کچھ پوشیدہ ہے، اللہ کو ان سب کی خبر ہے وہ دلوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے اس لئے وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اگر کفار و مشرکین دوبارہ دنیا میں بھیج دیئے گئے تو پہلے کی طرح کفر و شرک کا ہی ارتکاب کریں گے اور عمل صالح سے دور ہی رہیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانعام آیت (28) میں فرمایا : ﴿وَلَوْ رُدُّوا لَعَادُوا لِمَا نُهُوا عَنْهُ﴾” اگر یہ لوگ دنیا میں لوٹا دیئے جائیں تو دوبارہ وہی کریں گے جس سے انہیں منع کیا گیا تھا۔ “