سورة فاطر - آیت 30

لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تاکہ اللہ ان کے اجر پورے کے پورے ان کو دے اور اپنے فضل سے ان کو مزید عطا فرمائے بے شک وہ بڑا بخشنے والا قدردان ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اس دن اللہ تعالیٰ انہیں ان کا پورا پورا اجر دے گا، بلکہ اپنے فضل و کرم سے اتنا زیادہ دے گا جس کا انہوں نے پہلے سے تصور بھی نہیں کیا ہوگا، اس لئے کہ رب العالمین اپنے مومن و تائب بندوں کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور ان کے نیک اعمال کا بہت ہی اچھا بدلہ دیتا ہے۔