سورة فاطر - آیت 15
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے لوگو ! تم اللہ کے دروازے کے فقیر اور سائل ہو اللہ تو تمہاری مدد سے بے نیاز ہے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
12- اوپر کی آیتوں میں مختلف الانواع دلائل کے ذریعہ یہ بات ثابت کردی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی سب کا رب ہے اور وہی عبادت کی تمام قسموں کا تنہا حقدار ہے اور اس نے بنی نوع انسان کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، لیکن اس سے کسی کو اس غلط فہمی میں نہیں پڑتا چاہئے کہ وہ اپنے بندوں کی عبادتوں کا محتاج ہے، اسی بات کی وضاحت کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے لوگو ! تم اپنی زندگی کے ہر لمحہ اور سانس میں اس کی رحمت، لطف و کرم اور اس کی مدد کے محتاج ہو، اور وہ تو سب سے بے نیاز اور تمام تعریفوں کا حقیقی مستحق ہے۔