سورة فاطر - آیت 7
الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جن لوگوں نے کفر کا ارتکاب کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
5 -اللہ تعالیٰ نے اپنے نافرمان اور فرمانبردار بندوں کا انجام بتایا ہے کہ کافروں کو آخرت میں سخت عذاب دیا جائے گا اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے، اللہ تعالیٰ ان کے گناہ معاف کر دے گا اور انہیں جنت اور اس کی بیش بہا نعمتیں عطا کرے گا۔