سورة سبأ - آیت 52

وَقَالُوا آمَنَّا بِهِ وَأَنَّىٰ لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِن مَّكَانٍ بَعِيدٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس وقت یہ کہیں گے کہ ہم اس پر ایمان لائے اور اب وہ دور جگہ سے ایمان کو کیسے پکڑا جاسکتا ہے؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس وقت وہ کہیں گے کہ ہم محمد (ﷺ) (یا قرآن) پر ایمان لے آئے، لیکن اب وہ ایمان کو کہاں پا سکیں گے، وہ تو اس سے بہت دور، بہت دور جا چکے ہوں گے، وہ تو میدان محشر میں ہوں گے اور ایمان لانے کی جگہ تو دنیا تھی جب ایمان لانا مفید تھا، اور وہ نعمت ان سے بہت ہی قریب تھی، تو اس سے غافل تھے اور اب جبکہ وہ نعمت ان سے بہت دور ہوچکی ہے تو اس کی طرف ہاتھ بڑھا رہے ہیں اب وہ اسے ہرگز نہیں پا سکیں گے۔