سورة سبأ - آیت 26

قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ کہہ دیجئے کہ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا پھر ہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہی فیصلہ کرنے والا اور سب کی حالت کو جاننے والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

22 -اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ وہ مشرکین کو اس بات کی خبر دے دیں کہ آخرت آئے گی اور میدان محشر میں ہم اور تم سبھی اللہ کے حضور جمع ہوں گے اور وہاں وہ ہمارے درمیان حق و انصاف کے مطابق فیصلہ کرے گا، اور ہم میں سے ہر ایک کو اس کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ اس میں مشرکین کو عذاب آخرت کی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ اپنے کفر و شرک سے توبہ نہیں کریں گے تو عذاب آخرت کا انتظار کریں۔